جمعرات , 25 اپریل 2024

برطانیہ میں بنائی گئی توہین آمیز فلم پر پابندی لگائی جائے، ثقافتی قونصلر ایران

ناموس رسالتؐ کے محافظ زندہ ہیں۔ امام خمینی کے ملعون سلمان رشدی کیخلاف فتویٰ کی طرح ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بھارتی ملعونہ نوپور شرما کی جانب سے گستاخی کی مذمت کی ہے۔ اتحاد بین المسلمین کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فتویٰ کی روشنی میں اہلسنت کے مقدسات کی توہین حرام ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے واہ کینٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ثقافتی قونصلر سفارتخانہ جمہوریہ اسلامی ایران احسان خزاعی، پیر سعید احمد نقشبندی، علامہ حنیف احمد پنج کوٹھی، سید امجد نقوی، علامہ سید فرحت علی کاظمی، علامہ یوسف، شوکت اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ثقافتی قونصلر ایران نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ میں بنائی گئی توہین آمیز فلم پر پابندی لگائی جائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …