جمعہ , 19 اپریل 2024

بحرین کی عوام کا سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے

رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر اترے اور سیاسی قیدیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

دیر، کرزکان اور دیگر علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک بحرینی شہری آل خلیفہ شاہی حکومت کی جیلوں میں بند تمام سیاسی قیدیوں کی حمایت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے خاندانی آمریت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔ کہا جا رہا کہ ہے سن دو ہزار گیارہ سے اب تک تقریبا پانج ہزار سے زائد لوگوں کو سیاسی مخالفت کی بنا پر گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق آبادی کے تناسب کے لحاظ سے بحرین میں سیاسی قیدیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب بحرینی عوام کی اسلامی انقلاب تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے اپنے ایک اور بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین میں پارلیمانی انتخابات کے تعلق سے پارلیمنٹ میں ایسے ممبران کو پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو بحرینی حکومت کی حمایت کریں اور وہ عوام کی نمائندگی نہ کریں۔

آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت اپنی آمرانہ پالسیوں سے بحرین کی پارلیمنٹ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے ایسے میں انتخـابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہرگز نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے آل خلیفہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان انتخابات سے الگ ہی رہنے دو اور انتـخابات پر جو اخراجات آئیں گے وہ تم اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرلو۔

آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے بحرینی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ تمہاری منصوبہ بندی سے ہونے والے انتخابات سے عوام کو کوئی فائدہ پہنچ سکے گا تو یقینی طور پر اس خیال باطل سے جو سب سے زیادہ باخبر ہے وہ تم ہی لوگ ہو۔

آل خلیفہ حکومت اکتوبر دوہزار بائیس میں اپنی مرضی کے پارلیمانی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔

بحرین کے عوام اپنے ملک میں سیاسی آزادی، عدل و انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ایک منتخب نظام حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …