بدھ , 24 اپریل 2024

مغربی ممالک اپنی غلطیوں کا نتیجہ بھگت رہے ہیں:روس

روسی صدر ولادیمر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک میں بڑھنے والی مہنگائی ان کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔مغربی ممالک اپنی غلطیوں کا نتیجہ بھگت رہے ہیں:روس
ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کی معیشت کو نشانہ بنانے والی مغربی پابندیوں کے سامنے اتنے بڑے ملک کو تنہا کرنا ناممکن ہے، یاد رہے کہ یوکرین میں ماسکو کی فوجی کارروائی کے جواب میں، مغربی ممالک نے روس مخالف پابندیوں کا ایک سلسلہ عائد کیا ہے جس کا مقصد اس ملک کو عالمی معیشت سے الگ تھلگ کرنا ہے۔
اسپوٹنک کے مطابق پیوٹن نے یہ بھی وضاحت کی کہ ان کے ملک میں کبھی بھی معیشت تباہ نہیں ہوگی ،انہوں نے کہا کہ جو لوگ روس کے ساتھ تجارت کو ترجیح نہیں دیتے وہ صرف اپنے آپ کو تباہ کر رہے ہیں۔
پیوٹن نے ان الزامات کا بھی حوالہ دیا کہ وہ مغربی ممالک میں مہنگائی میں حیران کن اضافے کے لیے ذاتی طور پر ذمہ دار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کا دوسرے ممالک کے معاشی مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ ان کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے جس کا الزام وہ دوسروں پر عائد کررہے ہیں تاہم ہمیں ان کے الزامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …