ہفتہ , 3 جون 2023

2021 میں ایرانی سیاحت کی صنعت میں 40 فیصد اضافہ

تہران،  – ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ 2021 میں ملک کی سیاحت کی صنعت میں 40 فیصد نمو اور 202 ہزار ارب تومان اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بات علی بہادری جہرمی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایران میں سیاحت کی صنعت، جس نے 2020 میں منفی ترقی کا تجربہ کیا، 2021 میں 40 فیصد اضافے کے ساتھ 202 ہزار ارب تومان تک پہنچ گئی۔
بہادری جہرمی نے کہا کہ اس صنعت میں روزگار کی پیداواری میں بھی 5.1 فیصد اضافہ ہوا ہے اور غیر ملکی سیاحوں نے ایران میں 2.5 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترکیہ : نومنتخب صدررجب طیب اردگان آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

انقرہ :ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردگان آج دارالحکومت انقرہ میں عہدے کا حلف …