جمعہ , 19 اپریل 2024

گزشتہ ایرانی سال کے موسم سرما میں معیشتی ترقی میں 5.7 فیصد کا اضافہ

تہران،  ایرانی مرکزی بینک نے اعلان کردیا ہے کہ 13ویں حکومت میں ملکی معاشی ترقی میں 3.6 گنا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ایرانی سال کے موسم سرما میں، جو تیرہویں حکومت کا دوسرا سیزن تھا ملک کی اقتصادی ترقی 5.7 فیصد اور تیل کے بغیر اقتصادی ترقی 6.3 فیصد تک پہنچ گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق، ملک کی اقتصادی ترقی گزشتہ سال کے موسم خزاں میں 4.8 فیصد اور گزشتہ موسم سرما میں 5.7 فیصد تھی، اس طرح پہلی دو سہ ماہیوں میں تیرہویں حکومت کی کارکردگی ملک کی اوسط موسمی اقتصادی شرح نمو 5.25 فیصد رہی۔
دریں اثنا، 2013 کے موسم خزاں سے 2021 کے موسم گرما تک گیارہویں اور بارہویں حکومتوں میں، ایرانی معیشت کی اوسط موسمی ترقی 1.45 فیصد رہی، اس طرح تیرہویں حکومت میں ملک کی اقتصادی ترقی پچھلی حکومت کی اقتصادی ترقی کے مقابلے میں 3.6 گنا زیادہ رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …