جمعہ , 3 فروری 2023

ملک میں مہنگائی عمرانی معاہدےکی وجہ سے ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ سابق حکومت نےآئی ایم ایف سے معاہدہ سخت شرائط پرکیا، ملک میں مہنگائی عمرانی معاہدےکی وجہ سے ہے۔

سکھر میں سندھ باب السلام کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نےآئی ایم ایف سے معاہدہ سخت شرائط پرکیا، ملک میں مہنگائی عمرانی معاہدےکی وجہ سے ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نےاسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا،عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں۔

عمران خان کو حکومت سے نکالا اب کہتاہےکمیشن بناؤ، کمیشن بنایاجائے لیکن یہ جاننےکے لیےکہ عمران کو کیوں لایاگیا تھا،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اب تک نہیں سنایا جا رہاہے۔

یہ بھی دیکھیں

البوکمال پر حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا انکشاف:شامی عہدیدار

دمشق:شام کے ایک عہدیدار نے صیہونی حکومت پر الزام لگایا ہےکہ وہ مختلف بہانوں سے …