جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران اور یوکرین سے علیحدہ ہونے والے جمہوریہ ڈونٹسک کے درمیان تجارتی تعلقات. کا فروغ

ایران اور روس پر عائد امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران اور یوکرین سے علیحدہ ہونے والے جمہوریہ ڈونٹسک کے درمیان تجارتی تعلقات. کا فروغ
ذرائع کے مطابق عوامی جمہوریہ ڈونٹسک کے صدر ڈیٹس پوشلین نے یہ تصویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے:
اس وقت ہمارا ایک نیا تجارتی شریک بن گیا ہے اور سن پیٹرسبرگ کے اقتصادی کمپلیکس میں عوامی جمہوریہ ڈونٹسک اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں، جس کی رو سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا.
انہوں نے ایران کے ساتھ لين دين کو ڈونٹسک کے بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور غذائی ضروریات کی فراہمی کے لئے اہمیت کا حامل قرار دیا.
دو-طرفہ تجارتی لین دین سے متعلق ان کا کہنا تھا: ایران ہمیں تعمیراتی سامان، پھل اور سبزی ترکاریاں برآمد کرنا چاہتا ہے.
اور ہمارے برآمد کنندگان ایران کو دھات کی بنی ہوئی شیٹس اور اشیا، کھاد، کوئلہ اور سرنگوں کا تعمیراتی سامان فراہم کرنا چاہتے ہیں.

صدر ڈیٹس یوشلین نے یہ بھی کہا: اس وقت ہمارا ایک نیا تجارتی شریک بن گیا ہے.
اور رکاوٹوں کے باوجود بین الاقوامی سطح پر ہمارے اقتصادی تعلقات فروغ پارہے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …