پیر , 26 ستمبر 2022

فادرز ڈے: دعا زہرا کے والدکی بیٹی کی یاد میں روتے ہوئے

گزشتہ روز فادرز ڈے کی مناسبت سے والد کو تحائف اور وش کیے جانے سے متعلق مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں جب کہ اس دوران دعا زہراکے والد مہدی کاظمی کی بیٹی کی یاد میں روتے ہوئے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو دعا کے والد کو صوفے پر لیٹے روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مہدی کاظمی کی دلجوئی کے لیے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دعا زہرا اور ان کے والدین کی ملاقات کے لیے دعاگو ہیں۔


دوسری جانب اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی مہدی کاظمی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں فادرز ڈے وش کیا اور انہیں بہترین والد کہتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …