بدھ , 30 نومبر 2022

سعودی عرب میں سربراہ کانفرنس: مصر، بحرین اور اردن کا خیرمقدم

مصر، بحرین اور اردن کے رہنماؤں نے سعودی عرب کی میزبانی میں جولائی میں ہونے والی سربراہ کانفرنس کا خیرمقدم کیا ہے۔
جدہ میں آئندہ ماہ ہونے والی امریکی علاقائی سربراہ کانفرنس اتوار کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور اردن کے شاہ عبداللہ کے درمیان ملاقات کے ایجنڈے میں سرفہرست تھی۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن 15-16 جولائی کو جدہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ دیگر رہنماؤں کے ساتھ توانائی کے بحران، یوکرین اور یمن کی جنگوں، ایرانی جوہری فائل، سائبر سیکیورٹی اور فوڈ سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سپاہ پاسداران نے جنوبی علاقے میں ایک عرب انٹیلی جنس سروس کی سازشوں کو بے نقاب کیا

تہران:سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک ایک رجعت پسند عرب انٹیلی جنس سروس کے ایک ایجنٹ …