جمعرات , 25 اپریل 2024

سری لنکا میں جاری سنگین معاشی بحران، آئی ایم ایف کا وفد آج کولمبو پہنچے گا

کولمبو:  سری لنکا میں جاری سنگین معاشی بحران کے حل کیلئے آئی ایم ایف کا وفد آج کولمبو پہنچے گا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دس روزہ دورے کے دوران بیل آؤٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے حکومتی حکام سے بات چیت ہو گی۔ دوسری جانب معاشی بحران پر احتجاج کے دوران چار شہری اور تین فوجی جوان زخمی ہو گئے۔

وزیراعظم آفس نے باور کروایا ہے کہ اگر معاشی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو آنے والے مہینوں میں پچاس لاکھ افراد کو خوراک کے بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …