منگل , 23 اپریل 2024

ٹرینوں کے کرایوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ

ایک ہفتے میں ٹرین کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

محکمہ ریلوے کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے نے مختلف روٹس پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسافرٹرینوں کے لیے کرائےمیں 5 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکےباعث ریلوے کےکرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن ہفتے کو جاری کیا گیا تھا۔

کس ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگیا؟

پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق پاک بزنس ٹرین کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 2250 روپے ہوگیا جب کہ اے سی لوئر کا کرایہ 4150 روپے ہوگیا، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5700 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 8050 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 1850روپے ہوگیا ہے۔

اے سی لوئر کا کرایہ 3950، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 4250 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 6200 روپے ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …