بدھ , 24 اپریل 2024

مونس الٰہی نے نیب قوانین میں ترامیم کی حمایت کر دی

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے نیب قوانین میں ترامیم کی حمایت کر دی۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ان کی نظر میں نیب ترمیم بل کا وہ والا حصہ اچھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کو اپنے لگائے گئے الزام کو ثابت کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی کچھ چیزیں ہونی چاہئیں جیسے 90 دن کا ریمانڈ ہے، آپ 60 دن کسی کو اندر رکھو ،اس نے کچھ کیا ہو یہ نہ کیا ہو وہ ڈانواں ڈول ہو جاتا ہے۔

مونس الٰہی نے مزید کہا کہ یہ بھی ایک اچھا قدم ہے لیکن یہ شروع عمران خان نے کیا تھا جب انہوں نے نیب قوانین پر نظرثانی کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …