ہفتہ , 20 اپریل 2024

جی پی فنڈ نہ ملنے پر ریٹائرڈ ریلوے ملازم نے ہیڈکوارٹر کی عمارت سے چھلانگ لگادی

لاہور: پنشن کے حصول کے لیے ٹھوکریں کھانے والے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم نے دلبرداشتہ ہوکر ریلوے ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزل سے ہی چھلانگ لگادی۔

ذرائع کے مطابق روبن نامی ریٹائرڈ ملازم کو پچھلے 6 ماہ سے جی پی فنڈ نہیں ملا تھا جس کے حصول کے لیے وہ آج بھی دفتر آیا تھا لیکن کوئی پیشرفت نہ ہونے پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور خودکشی کی کوشش کی جس میں اس نے ہیڈکوارٹر کی بالائی منزل سے چھلانگ لگادی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد مذکورہ شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریلوے حکام کا بتاناہے کہ روبن جنوری 2022 میں ریلوے سے ریٹائر ہوا تھا، اسے پنشن مل رہی تھی اور وہ جی پی فنڈ کے لیے دفتر

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …