ہفتہ , 20 اپریل 2024

ریزگاری بڑے کام کی، 10 روپے کے سکوں سے 6 لاکھ کی گاڑی خرید لی

نئی دہلی۔ تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 10 روپے کے سکوں کے عوض 6 لاکھ روپے کی گاڑی خرید لی، سکے ایک ماہ سے زائد وقت میں جمع کئے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دھرم پوری میں کار ڈیلر شپ کے ملازمین اس وقت حیران رہ گئے جب کار کے خریدار نے ان کے سامنے سکوں سے بھرا تھیلا رکھا۔ کار خریدنے والے شخص نے بتایا کہ اس کی والدہ ایک دکان چلاتی ہے جہاں کئی مرتبہ سکوں کو کرنسی نوٹوں میں بدلنے کیلئے گاہکوں کو پیشکش کی لیکن کسی گاہک نے سکے قبول نہیں کئے۔

انہوں نے کہا کہ جب لوگوں نے کافی درخواستوں کے بعد بھی سکے نہیں لئے اور بینک والوں نے بھی یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ ان کے پاس سکے گننے کیلئے اتنے لوگ نہیں ہیں ۔ شروع میں تو کار ڈیلر نے بھی پس و پیش کی تاہم کار کے خریدار کا عزم دیکھتے ہوئے 6 لاکھ کے سکے وصول کر لئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …