ہفتہ , 20 اپریل 2024

1۔6 شدت کے زلزلے نے پاکستان، افغانستان کو لرزا کر رکھ دیا

بدھ کی رات گئے آنے والے طاقتور زلزلے نے افغانستان اور پاکستان کے گنجان آباد علاقوں کو لرزا کر رکھ دیا۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے شہروں پشاور، اسلام آباد، لاہور، کوہاٹ، مہمند، سوات، بونیر اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے دوران لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور محفوظ مقامات پر پناہ لی، تاہم فوری طور پر کسی نقصان یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی سی) کے حوالے سے بتایا گیا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔

یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان، افغانستان اور بھارت تک تقریباً 500 کلومیٹر کے علاقے میں 11 کروڑ 90 لاکھ افراد نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیمپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے بتایا کہ زلزلہ رات 1 بجکر 54 منٹ پر افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں آیا جس کی گہرائی 50۔8 کلومیٹر تھی۔

ٹوئٹر صارف اور وی ایم ایس سی کی ویب سائٹ پر شائع ایک عینی شاہد کے بیان کے مطابق زلزلہ افغان دارالحکومت کابل کے علاوہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محسوس کیا گیا۔

کابل سے ای ایم سی پر پوسٹ کرنے والے عینی شاہد نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹے ’طاقتور اور طویل تھے‘۔

قبل ازیں 17 جون کو آنے والے زلزلے کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کراچی نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.2 تھی جبکہ گہرائی 220 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان کے مختلف حصوں میں 4 مرتبہ زلزلے آئے جن کی جھٹکے پاکستان تک محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب، افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی قدرتی آفات سے متعلق وزارت کے سربراہ محمد نسیم حقانی کا کہنا تھا کہ حکومت کو یقین ہے کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکام نے بتایا کہ افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے ملک کے مشرقی حصے میں کم از کم 130 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لاہور انسانی دشمن ہیروئن کو بذریعہ ڈرون۔ بھارت اسمگل کرنے کی ناکام کوشش

لاہور کے گردنواح  میں ڈرون کے ذریعے مبینہ طور پر ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی …