منگل , 23 اپریل 2024

منی لانڈرنگ کیس: مونس الہیٰ کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور

مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بینکنگ جرائم کورٹ سے 4 جولائی تک عبوری ضمانت حاصل کرلی۔

بیکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مونس الہیٰ کی جانب سے ایڈووکیٹ امجد پرویز اور عامر سعید راں عدالت میں پیش ہوئے، وکلا نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ مقدمہ جھوٹ ہے مبنی ہے۔

مونس الہیٰ نے درخواست ضمانت میں کہا کہ میں شامل تفتیش ہوں، گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے۔

بعدازاں بینکنگ جرائم کورٹ نے مونس الہیٰ کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی، ساتھ ہی ایف آئی اے کو مونس الہیٰ کی گرفتاری سے 4 جولائی تک روک دیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 15 جون کو مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں مونس الہٰی کے خللاف دفعہ 34، 109، 420، 468 اور 471 کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ ایکٹ کی سیکشن 4 شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں مونس الہیٰ پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ انکوائری نے ثابت کیا کہ مونس الہٰی، نواز بھٹی، مظہر عباس، شہریار، جاوید، وجیہہ اور محمد خان بھٹی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …