رپورٹ کے مطابق ایران نے حرم امام رضا علیہ السلام میں گھس کر جس دہشتگرد نے چاقو سے حملہ کرکے تین علماکو شہید کیاتھا اسے پھانسی دے کرکیفرکردار تک پہنچادیاہے۔
ایران میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو دیکھ کر تین ماہ میں ایسے تمام مجرموں کو سزا دی ہے کہ جن کے جرائم ملکی قانون کے تحت ثابت ہوچکے تھےتاکہ دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی ہوجائے۔
یاد رہے کہ ایران ایسے افراد کو پھانسی چڑھادیتاہےکہ جن کا جرم اسلامی قوانین کے تحت ثابت ہوجاتاہے۔حتی کہ ایسے مجرم کو بھی اپنا دفاع کرنے کاحق دےدیاجاتاہے کہ جس کو جرم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیاہے۔