اسرائیل کی ایران کیخلاف نئی عسکری حکمت عملی
اسرائیل نے ایران کے خلاف ایران دشمن اتحاد قایم کرنے کا دعوی کیا ہے۔
بزدل اسرائیل کہ جو اب مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزورہوچکاہے۔ایران کے خلاف نیامحاذ کھولنے کا خواب دیکھ رہاہے۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اسرائیل نے ایران کے خلاف نئی عسکری حکمت عملی شروع کرلی ہے۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی وضع کردہ حکمت عملی کا مقصد ایرانی مفادات پر حملے تیز کرنا ہے۔
امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ نئی حکمت عملی کے ذریعے اسرائیل نے ایران کے اندر اور باہر حملے کرنا ہے۔
اسرائیل ڈرونز سے ایرانی جوہری تنصیبات،میزائل اور ڈرون پروگرامز کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔
امریکی جریدے کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل نے2017 سے شام میں ایران اور اس کے اتحادیوں پر 400 حملے کرچکا ہے۔
مذکورہ اتحاد میں امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ یواے ای اور انڈیا کو بھی شامل کرنے کا دعوی کیا جاتا ہے۔
جبکہ اسرائیل کے قلب میں موجود ایران کے تربیت یافتہ فورس حماس،یمن کے انصاراللہ اور حزب اللہ نے بھی اسرائیل کی نابودی کےلئے کمر کس لی ہیں۔