جمعرات , 25 اپریل 2024

لاہور ہائیکورٹ کا باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو جرمانےکا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو 200 روپے جرمانےکا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے خاتمے کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکیل جوڈیشل واٹرکمیشن کا کہنا تھا کہ برساتی پانی کو اسٹور کرنےکے لیے واٹرٹینک تعمیرکیے جا رہے ہیں۔

جسٹس شاہدکریم کا ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سے مکالمے میں کہنا تھا کہ آپ کی ذمہ داری بڑی اہم نوعیت کی ہے، اگر آپ ہماری ہدایات پر نہیں چل سکتے تو عہدہ چھوڑ دیں۔

جسٹس شاہدکریم کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کےلوگ سنجیدگی سے عدالت کی معاونت کر رہے ہیں، پی ایچ اےکا رول اہم ہے، آئندہ ہر سماعت پر آپ کا نمائندہ کورٹ میں موجود ہونا چاہیے۔

ڈی جی پی ایچ اے نےکہا کہ مجھے تعینات ہوئے 15 روز ہوئے ہیں، عدالتی احکامات پر من وعن عمل ہوگا۔

دوران سماعت عدالت نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو 200 روپے جرمانےکاحکم بھی دے دیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …