بدھ , 24 اپریل 2024

پاکستانی برآمدات کی جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کیلئے مذاکرات شروع

پاکستانی برآمدات کے لیے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس اسکیم میں مزید توسیع کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

یورپی یونین مانیٹرنگ کمیشن کی وزارتِ تجارت میں پاکستانی وفد سے ملاقات ہوئی جس میں مانیٹرنگ کمیشن کو چائلڈ لیبر، انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، ماحولیات اور خواتین کے حقوق سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزارت تجارت کے حکام کے مطابق مانیٹرنگ مشن 10 روزہ دورے میں انسانی حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لےگا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین نے پاکستانی برآمدات کو جی ایس پی پلس کے تحت رعایت دے رکھی ہے جس کی مدت 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …