ہفتہ , 20 اپریل 2024

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل اور تحریک حماس کے سربراہ کی ملاقات

رپورٹ کےمطابق جمعرات کو بیروت میں ہونے والی اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے مزاحمت کا عمل تیز تر کرنے، درپیش خطرات اور پیدا کئے جانے والے مسائل و مشکلات اور مذاکرات کے مواقع سے فائدہ اٹھائے جانےاور استقامتی اہداف کو پورا کئے جانے میں باہمی تعاون کے بارے میں گفتگو کی ۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، اپنے دورہ بیروت میں لبنان کے صدر میشل عون، وزیراعظم نجیب میقاتی اور پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری سے بھی الگ الگ ملاقات کریں گے۔

تحریک حماس کے وفد کا دورہ بیروت ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے کہ جب علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہاز کی موجودگی اور متنازعہ علاقے سے اس غاصب حکومت کی جانب سے گیس نکالے جانے جیسے اقدامات کی بنا پر سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اس سے قبل بدھ کو لبنان کے مفتی اعظم سے بھی ملاقات اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …