جمعہ , 1 جولائی 2022

ایران: برسی شہداے سانحہ ٨٨گلگت بلتستان سے علامہ آمین شہیدی کا خطاب۔

قم المقدسہ میں گلگت بلتستان کی تمام جوامع روحانیات کی طرف سے سانحہ ٨٨ کے شہدا کی برسی کاانعقاد کیاگیا۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہاکہ
حوزیہ علمیہ قم کےننانوے فیصد علما اور طلاب پاکستان کے الیکشن سے متعلق سوال کرتے ہیں اور اسی کےحوالے سے سوچتے ہیں۔
یاد رکھیں کہ کسی بھی قوم اور ملک کی صرف دس فیصد مشکلات کو الیکشن کے ذریعے سے دور یاجاسکتاہے۔
باقی ننانوے فیصد مشکلات کاحل تعلیم و تربیت سے ہی ممکن ہے۔

علما اور طلاب کو چاہئے کہ اس اجتماعی سوچ کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت پر بھی کام کریں۔
کیونکہ مشکلات کا حل فرد سے ممکن نہیں ہے۔اجتماع کے ذریعے ممکن ہے۔
لہذا اجتماعی سوچ بھی ضروری ہے، اجتماعی سوچ کےبغیر صرف ذات کاتزکیہ صرف ذات کو بچالیتا ہے لیکن اجتماعی سوچ کے ساتھ تزکیہ بھی ہو تو پورے معاشرے کو بچالیتےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں یوٹیوب کو مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے جانے کا انکشاف

نیویارک:بھارت میں یوٹیوب کو ہندوتوا قوم پرستوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے …