بدھ , 24 اپریل 2024

ایرانی وزیر خارجہ نے روس کیساتھ معاہدوں کے جلد نفاذ کیلیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے روس کیساتھ معاہدوں کے جلد نفاذ کیلیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگغی لاوروف کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹویٹر میں کہی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کے جلد نفاذ کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کو بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہم دونوں نے صوابدیدی اور بیرونی پابندیوں کے ناجائز اور غیر قانونی ہونے پر زور دیا۔

قابل ذکر ہے کہ لاوروف اپنے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر گزشتہ رات تہران پہنچ گئے اور صدر رئیسی کے ساتھ ملاقات کی

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …