جمعہ , 1 جولائی 2022

برطانیہ نے روس پر مزید تجاری پابندیاں عائد کردیں

ماسکو پر جیٹ فیول کی برآمد اور اسٹرلنگ یا یورپی یونین کے نوٹوں کی برآمد پر بھی پابندی ہوگی، برطانیہ

لندن: برطانیہ نے یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کے خلاف مزید تجارتی پابندیوں عائد کردی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق برطانوی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے نوٹس میں کہا گیا کہ روس کے خلاف تجارتی پابندیوں کی ایک نئی قسط متعارف کرائی ہے۔

‘برآمد کنندگان کے نوٹس’ میں نئے اقدامات درج کیے گئے ہیں جن میں متعدد سامان اور ٹیکنالوجی کی روس کو برآمد پر پابندی، جیٹ فیول کی برآمد، اور سٹرلنگ یا یورپی یونین کے نوٹوں کی برآمد پر پابندی ہے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ لوہے اور اسٹیل کی درآمدات سے متعلق تکنیکی مدد، مالیاتی خدمات، فنڈز اور بروکرنگ سروسز کی فراہمی پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں یوٹیوب کو مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے جانے کا انکشاف

نیویارک:بھارت میں یوٹیوب کو ہندوتوا قوم پرستوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے …