جمعہ , 1 جولائی 2022

ماسکو:یوکرین کے خلاف مبینہ سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں

روس نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرکاری ویب سائٹس کے خلاف حالیہ سائبر حملوں میں اس کے (روس) کے ملوث ہونے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک انٹرویو میں کہا’’روس کا یوکرین کی سرکاری ویب سائٹس کے خلاف سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم نے روس پر ایسے الزامات سن رکھے ہیں۔ کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے اور ہم اسے روس کے خلاف ایک اور غیر ثابت شدہ الزام کا تسلسل سمجھتے ہیں۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ یوکرین بھی اپنے خراب موسم کا ذمہ دار روس کو ٹھہرا رہا ہے‘‘۔یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نکولینکو نے جمعہ کو کہا تھا کہ وزارت اور کئی دیگر سرکاری اداروں کی ویب سائٹس کو سائبر سرگرمیوں کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کی ویب سائٹ نے بھی ذاتی ڈیٹا کے مبینہ لیک ہونے کے بارے میں ایک پیغام جاری کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت میں یوٹیوب کو مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے جانے کا انکشاف

نیویارک:بھارت میں یوٹیوب کو ہندوتوا قوم پرستوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے استحصال کیلئے استعمال کئے …