جمعرات , 25 اپریل 2024

منکی پاکس کے حوالے سے برطانیہ دنیا کا آلودہ ترین ملک

جاری کئے جانے والے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا میں منکی پاکس سے آلودہ لوگوں کی سب سے بڑی تعداد برطانیہ میں پائی جاتی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں منکی پاکس کے سات سو ترانوے معاملات سامنے آچکے ہیں جبکہ برطانیہ کے بعد اسپین، جرمنی، پرتگال، فرانس، کینڈا، امریکہ اور ہالینڈ میں منکی پاکس کے زیادہ قریض پائے جاتے ہیں۔

برطانیہ کا دارالحکومت لندن، دنیا کا سب سے زیادہ منکی پاکس سے آلودہ شہر ہے۔

برطانیہ کے بعض طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ہمجنس پرستی کے نتیجے میں منکی پاکس سے آلودہ لوگوں کی تعداد اس تعداد سے کہیں زیادہ ہے کہ جس کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منکی پاکس زیادہ تر جنسی تعلقات، اس بیماری میں مبتلا لوگوں کے پسینے، بستر، تکیہ اور تولیہ جیسے مشترکہ وسائل کے استعمال سے پھیل رہا ہے جبکہ اس بیماری میں مبتلا لوگ، بخار، بدن میں کپکپی اوردرد کا زیادہ احساس کرتے ہیں ۔ اور بدن میں نکلنے والے چھالوں کو ہاتھ سے چھونے اور دوسری جگہ ہاتھ لگانے سے بھی منکی پاکس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …