جمعرات , 25 اپریل 2024

امارات میں کورونا کے 1621 نئے مریض، 1605 شفایاب

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ سے زیادہ نئے ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو کورونا کے 1621 نئے کیسز سامنے  آئے جس کے بعد اب تک کل مریض 9 لاکھ 33 ہزار 688 ہوچکے ہیں۔
کووڈ سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 1605 رہی جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 9 لاکھ 14 ہزار  192 ہوچکی ہے۔
اماراتی وزارت صحت کے مطابق جمعرات کو کورونا سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی اس طرح اب تک کورونا سے وفات پانے والوں کی کل تعداد 2309 ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 25 ہزار  16 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …