جمعہ , 19 اپریل 2024

کالام میں سیاح خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش،ملزم گرفتار

وادی کالام میں مہوڈنڈ جھیل کے قریب ٹینٹ میں سیاح خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش،پولیس نےملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاح متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اور 19 جون کی درمیانی شب چاقو تھامے نامعلوم شخص ہوٹل مالک کی ایما پر ہمارے ٹینٹ میں داخل ہوا اور زیادتی کی کوشش کی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ مزاحمت پر نامعلوم شخص نے حملہ کر کے مجھے زخمی کردیا تاہم شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے اور ملزم فرار ہو گیا۔

تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اور ہوٹل مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …