جمعہ , 7 اکتوبر 2022

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 5 روپے 27 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے عوام کے لیے بجلی 5روپے 27پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے
نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی پانچ روپے 27پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس اضافے کا کے۔الیکٹرک صارفین پر 10 ارب 15کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور یہ اضافی رقم جولائی کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا، یعنی ایسے صارفین جن کا بل 100یونٹ سے کم ہوتا ہے۔

کے الیکٹرک نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 31پیسے فی یونٹ کا اضافہ کا مطالبہ کیا تھا مانگا تھا جس پر نیپرا نے 14 جون کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے اب جاری کیا گیا ہے-

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.83 روپے فی یونٹ اضافی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جو صارفین سے مارچ میں استعمال کی گئی بجلی کی مد میں وصول کرنے تھے۔
شہر قائد میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ جاریگرمی میں لوڈ شیڈنگ سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر

یہ بھی دیکھیں

سائفر سے فائدہ اٹھانے والے اس کی تحقیقات کیسے کرسکتے ہیں؟ عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں کسی …