منگل , 23 اپریل 2024

آن لائن گیمنگ، والد کے بینک اکاونٹ سے 39 لاکھ کی بڑی رقم غائب

نئی دہلی: بھارت میں ریٹائرڈ فوجی کے اکاونٹ سے بیٹے کی آن لائن گیمنگ کی عادت کے سبب 39 لاکھ خرچ ہو گئے، والد نے سائبر کرائم میں شکایت درج کروا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے سابق فوجی کی شکایت پر کارروائی کی اور اکاونٹ کی تفصیلات بھی نکالیں، جس سے علم ہوا کہ متاثرہ شخص کے اکاونٹ سے رقم سنگاپور کے ایک بینک اکاونٹ میں منتقل ہوئی جو اکاونٹ کرافٹن نامی کمپنی کا ہے۔

مذکورہ کمپنی "بیٹل گراونڈ آن لائن انڈیا” کے نام سے ایک آن لائن گیم چلاتی ہے، گیم میں ہتھیار اور دیگر خصوصیات حاصل کرنے کیلئے رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔ گیم آٹو پیمنٹ موڈ پر تھا جس کے باعث بیٹا گیم کھیلنے کے دوران چیزیں خریدتا تھا اور اکاونٹ سے 39 لاکھ کی بڑی رقم خرچ ہو گئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …