منگل , 23 اپریل 2024

ایران بریکس ملکوں اور بڑی منڈیوں کے درمیان پل کی حیثیت رکھتا ہے: سید ابراہیم رئیسی

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے ایران کو بریکس ممالک اور بڑی عالمی منڈیوں کے درمیان ایک پائیدار پل قرار دیا ہے۔

چین کی میزبانی میں ہونے والے بریکس پلس اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران بریکس ممالک کو بڑی عالمی منڈیوں سے جوڑنے والا پائیدار پارٹنر ثابت ہوگا۔
صدر ایران نے کہا کہ متضاد عالمی رویئے، یونی پولر ازم، قوم پرستانہ ترجیحات، اقتصادی پابندیاں اور جبری اقدامات جیسے چیلنجوں کے پیش نظر، اقوام متحدہ کے ساتھ نئے اور مضبوط اداروں کا قیام ضروری ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کے حامل انسانی سماج کے تشکیل کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں تمام ملکوں کے اقتدار اعلی اور قومی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اہم قدم اٹھانا ہوں گے۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بریکس اہداف کو آگے بڑھانے کی غرض سے اپنی پوری صلاحتیں تنظیم کے رکن ملکوں کو دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …