جمعرات , 18 اپریل 2024

پنجاب اسمبلی میں جھگڑے کا کیس: پی ٹی آئی ارکان کی ضمانتوں کی توثیق

لاہور: عدالت نے اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور لڑائی جھگڑے کے کیس میں پی ٹی آئی ارکان کی ضمانتوں میں توثیق کردی۔

پنجاب اسمبلی میں دوران سیشن ڈپٹی اسپیکر پرتشدد اور لڑائی جھگڑے پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جن میں فیاض چوہان، مسرت چیمہ، عابدہ راجہ اور دیگر نامزد تھے۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ان ارکان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں ان کی ضمانتوں کی توثیق کردی۔

اس موقع پر ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواستگزاروں پر جھوٹا اور بے بنیاد سیاسی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …