ہفتہ , 20 اپریل 2024

پنجاب اسمبلی نے سابق وزرائے اعلیٰ اور وزرا کی متعدد مراعات ختم کردیں

لاہور: پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق وزرا کی متعدد مراعات کے خاتمے کا بل منظور کرلیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے سپلیمنٹری بجٹ 2021-22کی منظوری دے دی گئی، ایوان نے بزدار دور میں منظور کی جانے والی سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق وزرا کی اضافی مراعات ختم کرتے ہوئے پنجاب منسٹرز ترمیمی بل 2022 کے ذریعے وزیراعلیٰ اور وزرا کی 2019 کی مراعات بحال کردیں۔

ایوان نے قانونی بل کے ذریعے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت کی ترامیم متفقہ طور پر ختم کردیں اور ساتھ ہی عثمان بزدار کا مراعات کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔

استحقاق بل 2022 کے ذریعے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت سزائیں دینے کا قانون ختم کردیا گیا۔

بجٹ اجلاس میں منسٹرز ترمیمی بل 2022 سمیت سیکرٹریٹ سروسز بل 2022، پری ولیج بل 2022 منظور کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کیلئے ایلیٹ کی 2 گاڑیوں ، 17 ویں گریڈ سے اوپر کے 2 افسروں سمیت مجموعی طور پر 5 افسروں کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …