اتوار , 25 ستمبر 2022

پاکستان کو سری لنکا سے سیریز جیتنی چاہیے: عاقب جاوید

لاہور: سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ پاکستان کو سری لنکا سے سیریز جیتنی چاہیے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ آسٹریلیا سری لنکا میں کھیل رہی ہے، اس کو وہاں ہمیشہ مشکل پیش آئی ہے کیونکہ سری لنکا کی پچز اور کنڈیشنز ایسی ہیں کہ وہ ان کے لیے ہی فائدہ مند رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو سری لنکا میں مشکل نہیں ہوگی کیونکہ وہاں ہمارے جیسی پچز ہیں، پاکستان کے بیٹرز اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں اس لیے سیریز پاکستان کو ہی جیتنی چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں اسپن بولنگ کا ایک گیپ ایسا ہے جو نظر آتا ہے، اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹنگ، اسپن بولنگ اور آل راؤنڈزکا شعبہ آپ کا مسئلہ ہے، ان تین شعبوں پر فوکس اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول …