بدھ , 24 اپریل 2024

روس توانائی کی سپلائی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، یورپی یونین

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین حملے سے پہلے یورپی یونین کا 40 فیصد گیس کے لیے روس پر انحصار تھا۔ گیس سپلائی میں کمی، قیمتوں میں اضافے کے بعد کچھ ممالک کا کول پاور پلانٹس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔
یوکرین جنگ کی وجہ سے پیدا ہونیوالے تنازعات کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے یورپی یونین کی موسمیاتی پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 12 ممالک روس کی گیس فراہمی میں کٹوتی سے متاثر ہیں۔ ای یو کلائمیٹ چیف نے کہا کہ یورپی یونین کے10 ممالک گیس سپلائی پر ابتدائی وارننگ جاری کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے گیس کی مکمل بندش کا خطرہ پہلے سے کہیں زیادہ ہے، روس توانائی کی سپلائی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین حملے سے پہلے یورپی یونین کا 40 فیصد گیس کے لیے روس پر انحصار تھا۔ گیس سپلائی میں کمی، قیمتوں میں اضافے کے بعد کچھ ممالک کا کول پاور پلانٹس کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس گزشتہ ہفتے تکنیکی وجوہات کو وجہ بناتے ہوئے گیس فراہمی میں 40 فیصد کمی کرچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …