ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی چین کو برآمدات میں 26 فیصد اضافہ

تہران،  2022 کے پہلے پانچ مہینوں میں ایران سے چین کی درآمدات میں 26 فیصد اضافہ ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان کل تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

چین کے کسٹمز کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، 2022 کے پہلے پانچ مہینوں میں ایران اور چین کے درمیان تجارت 18 فیصد بڑھ کر 6.472 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2021 میں اسی عرصے میں یہ تعداد 5.481 ارب ڈالر تھی۔
چین نے اس عرصے میں ایران سے 3.192 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں، جو کہ 2021 میں اسی عرصے میں 2.535 ارب ڈالر کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ ایران کو چین کی برآمدات اس سال جنوری سے اپریل تک بڑھ کر 3.28 ارب تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال کے 2.95 ارب ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …