جمعہ , 19 اپریل 2024

عراق، امارات کی گیس کمپنی پر تیسرا حملہ

شمالی عراق میں متحدہ عرب امارات کی گیس کمپنی پر ایک دن میں تیسرا راکٹ حملہ ہوا ہے۔

عراقی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں اماراتی کمپنی "دانہ گیس” کو تیسری بار راکٹ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراقی خبر رساں ذرائع نے آج سنیچر کی سہ پہر ملک کے شمال میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ ایک کمپنی پر راکٹ حملے کی اطلاع دی۔

نیوز نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ تیسری بار شمالی عراق کے سلیمانیہ میں کورمور گیس فیلڈ کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

نیوز ٹیلیگرام چینل نے تاہم اطلاع دی ہے کہ یہ راکٹ حملہ چمچمال میں اماراتی کمپنی "ڈانہ گیس” (Dana Gas) کی تنصیبات پر کیا گیا تیسرا حملہ ہے۔

شفق نیوز نے ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے حملے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی راکٹوں نے کورمور گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا اور نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔

پچھلا حملہ کورمور گاؤں سے کیا گیا تھا۔ یہ گاؤں قادر کرم کے علاقے سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

دوسری جانب صابر نیوز ٹیلیگرام چینل نے اطلاع دی ہے کہ گرین زون میں امریکی فوجی اڈے کے اندر اچانک سائرن بجنے لگے۔

سائرن کیوں بجائے گئے اس بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

قبل ازیں عراقی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ بغداد میں امریکی سفارت خانے میں سائرن بج رہے تھے اور سی ریم (C-RAM) دفاعی نظام کا تجربہ کیا جا رہا تھا جس سے سفارت خانے کے قریبی علاقوں کے رہائشی خوفزدہ ہو گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …