جمعہ , 19 اپریل 2024

روس بیلا روس کو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے میزائل دےگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ بیلاروس فضائیہ کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیلاروس کو چند ماہ میں میزائل فراہم کر دئیے جائیں گے، میزائل 500 کلومیٹر تک ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت سے لیس ہیں۔
اس سے پہلےروسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اپنے بیان میں کہا کہ حالات نے روسی بیلاروسی اتحاد کی ریاست کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنا اور فوجیوں کی جنگی تیاریوں کو بڑھانا ضروری بنا دیا ہے۔
سرگئی شوئیگو نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں بیلاروس کے وزیر دفاع وکٹر ہرینن سے ملاقات کی ہے۔
مذاکرات سے قبل شوئیگو نے کہا کہ بیلاروس ان کے ملک کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک پارٹنر، قریبی دوست اور اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ فوجی تعاون مغرب کے بے مثال دباؤ اور ان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ کے حالات کے تحت پروان چڑھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …