بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا ارسلان خان کی گرفتاری پر ردعمل

سلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی بریفنگ میں ان مسائل پر بات ہوئی تھی جس میں عسکری قیادت نے اس معاملے پر کھل کر بات کی اور اس کی مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ اس بریفنگ میں آرمی چیف نے مسئلے کے حل پر بات کی اور کہا کہ اسے ختم ہونا چاہیے ۔

یاد رہے کہ ترجمان رینجرز نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کی تھی اور انہیں تفتیش میں تعاون کرنے پر تنبیہ کرکے رہا کردیا گیا تھا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ارسلان خان کو ایک دہشتگرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …