جمعہ , 19 اپریل 2024

عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے: منظور وسان کی پیشگوئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظوروسان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے۔

ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ جو اقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا، عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرکےگئے ہیں۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ 2023 میں بلاول بھٹو یا(ن) لیگ سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے یا اتحاد بھی ہوسکتا ہے، اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑے گا، ان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کر چلے جائیں گے، عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا، عمران خان کہتے ہیں کہ مرکز میں جو نیا سیٹ اپ آئے وہ مجھے تنگ نہ کرے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …