بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

کراچی میں کورونا کی شرح 21 فیصد سے تجاوز کرگئی

سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صوبے بھر میں سب سے زیادہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.64 فیصد رہی جب کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 949 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 21.71 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے 47 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں شرح 8.5 فیصد رہی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کی شرح 3.45، پشاور 3، لاہور 2.82، راولپنڈی 1.64، گجرات 1.82 اور مردان میں 8.77 فیصد رہی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …