منگل , 23 اپریل 2024

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی خریداری سے متعلق کئی شرائط ختم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کی خریداری سے متعلق شرائط ختم کردی گئیں۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرخریداری کے لیے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

ترجمان نے بتایاکہ خریداری کے بعد کسٹمرکے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول گا۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے جب کہ اسٹورز پر چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …