جمعہ , 19 اپریل 2024

ملازم نے شہر کے لاکھوں افراد کے ذاتی ڈیٹا سے بھری یو ایس بی ڈرائیو گم کردی

ملازم نے شہر کے لاکھوں افراد کی ذاتی معلومات سے بھری یو ایس بی ڈرائیو گم کردی ۔

نشریا تی ادارے کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شخص نے اوساکا کے شمال مغرب میں واقع شہر اماگاساکی میں منگل کی رات کو دوستوں کے ساتھ شراب نوشی کرنے سے پہلے یو ایس بی کو اپنے بیگ میں رکھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے سڑک پر نکلنے سے پہلے ایک مقامی ہوٹل میں شراب پی کر کئی گھنٹے گزارے تاہم کچھ دیر بعد جب وہ باہر نکلا تو اسے احساس ہوا کہ اس کا بیگ غائب ہے۔

جاپانی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مزکورہ شخص جس کی عمر 40 کی دہائی میں ہے، ایک کمپنی کے لیے کام کرتا ہے جسے ٹیکس سے مستثنیٰ گھرانوں کو فوائد فراہم کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ یو ایس بی میں شہر کے تمام رہائشیوں کے نام، تاریخ پیدائش،ایڈریس جبکہ حساس معلومات بشمول ٹیکس کی تفصیلات، بینک اکاؤنٹ نمبر اور سوشل سکیورٹی حاصل کرنے والے خاندانوں کی معلومات شامل تھیں۔

حکام کے مطابق خوش قسمتی سے یو ایس بی ڈرائیو میں موجود ڈیٹا کو پہلے ہی انکرپٹڈ اور پاس ورڈ کے ساتھ لاک کر دیا گیا تھا جبکہ ابھی تک کوئی نشانی نہیں ملی کہ کسی نے معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہو۔

البتہ اس شرمناک واقعے نے حکام کو معافی مانگنے پر مجبور کیا اور شہر کے میئر اور دیگر رہنماؤں نے رہائشیوں سے معافی مانگی۔

تاہم اس بات کا معلوم نہیں ہوسکا کہ حکام کی جانب سے مذکورہ ملازم کو اس غلطی پر کیا سزا دی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …