جمعرات , 25 اپریل 2024

منکی پاکس کے حوالے سے اچھی خبر

منکی پاکس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او نے اچھی خبر دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے برائے بین الاقوامی صحت کے ضوابط (آئی ایچ آر) کی ہنگامی کمیٹی نے کہا ہے کہ موجودہ منکی پاکس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے اس وقت کوششوں کی ضرورت ہے لیکن عالمی صحت کی ہنگامی حالت کے اعلان کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کچھ اراکین نے الگ الگ خیالات کا اظہار کیا تھا اور آئی ایچ آر کی ہنگامی میٹنگ میں کچھ اراکین نے وسیع آبادی میں منکی پاکس وائرس کے اور پھیلنے کے خطرے کی وارننگ دی تھی۔

جاری کئے جانے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں منکی پاکس سے آلودہ لوگوں کی سب سے بڑی تعداد برطانیہ میں پائی جاتی ہے۔ برطانیہ میں منکی پاکس کے سات سو ترانوے معاملات سامنے آچکے ہیں جبکہ برطانیہ کے بعد اسپین، جرمنی، پرتگال، فرانس، کینڈا، امریکہ اور ہالینڈ میں منکی پاکس کے زیادہ مریض پائے جاتے ہیں۔

برطانیہ کا دارالحکومت لندن، دنیا کا سب سے زیادہ منکی پاکس سے آلودہ شہر ہے۔برطانیہ کے بعض طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ہمجنس پرستی کے نتیجے میں منکی پاکس سے آلودہ لوگوں کی تعداد اس تعداد سے کہیں زیادہ ہے کہ جس کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …