ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق مالیاتی نظام پر نئی سہولتیں پیداکریں گے: صدر رئیسی

ایرانی صدر مملکت نے عراقی وزیر اعظم سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران، اس بات پر زور دیا کہ تہران- بغداد مالیاتی تعلقات میں سہولتیں لانے پر نئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

عراقی وزیر اعظم سے ایک ملاقات میارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر سید "ابرہیم رئیسی” اور تہران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیراعظم "مصطفی کاظمی” نے آج بروز اتوار کو ایک ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے عراقی وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ وفد کے دورہ ایران کی خوشامدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمارے عراق سے تعلقات پڑوسی ملک سے کہیں زیادہ آگے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں جس سے تعاون کی توسیع میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پڑوسی ممالک سے تعلقات بڑھانے کی پالسی کے سلسلے میں عراق سے گہرے قریبی تعلقات قائم کیے ہیں۔

انہوں نے الکاظمی سے اپنی حالیہ ملاقات کے زیر بحث موضوعات سے متعلق کہا کہ شلمچہ اور بصرہ کو ریلوے کے ذریعے منسلک کرنے پر بات چیت ہوئی نیز اس بات سے اتقاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعلقات میں سہولتیں لانے پر نئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

صدر رئیسی نے کہا پڑوسیوں سے تعلقات کی توسع کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے سلسلے میں آج ہم عراق کو ایرانی قوم کے سب سے قریب دیکھتے ہیں اور ہمسابہ ممالک کے درمیان ہمارے عراق سے سب سے زیادہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بات چیت ہوئی اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ایران اور عراق کے اقتصادی تعلقات کا فروغ ہوجائے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ شلمچہ- بصرہ ریلوے لائن منصوبے پر مذاکرات کیے گئے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے مقصد سے اس منصوبے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنانے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …