بدھ , 24 اپریل 2024

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6500 میگاواٹ ہوگیا، شہروں میں بدترین لوڈشیڈنگ

ملک بھر میں بجلی کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی جب کہ پیداوار 22500 میگاواٹ ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 6500 میگاواٹ تک جاپہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے شہروں اور دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ لیسکو میں ٹرپنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس کا شارٹ فال 600 میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جب کہ ڈسکوز میں بھی ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈشیدنگ بڑھ گئی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …