جمعرات , 25 اپریل 2024

روس نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر متعدد میزائل داغ دیئے، 4 افراد ہلاک

کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر متعدد میزائل داغ دیئے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 10سے زائد زخمی ہوگئے۔

روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر متعدد میزائلوں سے حملے کئے، میزائل حملوں میں 4 افراد مارے گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ کیف میں کنڈر گارٹن، رہائشی عمارت اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

یوکرین کے صدرزیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے 24 گھنٹے میں 72 میزائل داغے، یوکرین کے مشرقی حصے لوہانسک اور ڈونیٹسک میں شدید لڑائی جاری ہے۔

دوسری جانب یوکرین جنگ کے بعد روسی صدرولاد میر پیوٹن پہلے غیرملکی دورے پر روانہ ہوں گے،صدر پیوٹن تاجکستان اورترکمانستان کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …