پیر , 26 ستمبر 2022

غلطی سے 286 ماہ کی تنخواہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہونےکے بعد ملازم غائب ہوگیا

جنوبی امریکی ملک چلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اس کی کمپنی نے حادثاتی طور پر 286 ماہ کی تنخواہ ادا کردی جس کے بعد مذکورہ شخص غائب ہوگیا۔

امریکی اخبار کے مطابق چلی کی ایک کمپنی کے آفس اسسٹنٹ کو اچانک ہی احساس ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ میں کہیں زیادہ تنخواہ ٹرانسفر کردی گئی ہے جس کے بعد وہ فوری طور پر منیجر کے پاس پہنچا۔

پتہ چلا کہ سسٹم میں خرابی کے سبب اس ملازم کو بیک وقت ایک لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز چلی کی کرنسی ’پیسو‘ کی شکل میں ادا کیے گئے جب کہ اس کی تنخواہ 542 امریکی ڈالرز تھی۔

یہ رقم اس کی تنخواہ سے 286 گنا زیادہ تھی تاہم اس وقت ملازم نے تمام رقم واپس کرنےکا کہا لیکن وہ آفس سے غائب ہوگیا،کچھ دن بعد جب کمپنی کو علم ہوا تو انہوں نے اس سے رابطے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

تاہم اب کمپنی نے اس ملازم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے عدالت سے رابطہ کرلیا ہے۔

چلی کے سب سے بڑے کولڈ کٹس کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز (سی آئی اے ایل) کے ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا کوئی ملازم جو اس کا ذمہ دار ہے اب اس معاملے پر پریشانی کا شکار ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف …