ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی یورپ کو برآمدات میں 55 فیصد اضافہ

تہران،  ایران تجارتی فروغ کی تنظیم کے سربراہ نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ یورپی یونین کو اسلامی جمہوریہ ایران کی برآمدات میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات علیرضا پیمان پاک نے پیر کے روز ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے تجارتی توازن نے اقتصادی اصلاحات، یوکرین میں جنگ اور شنگھائی قرنطینہ جیسے حالات کے تحت ایرانی رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 605 ملین ڈالر کا مثبت توازن رجسٹر کیا۔
پیمان پاک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افریقی براعظم کو ایرانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی انجینئرنگ اور تکنیکی خدمات کی برآمدات کی مالیت 493 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2,305 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی حکومت اگلے تین سالوں تک غیر تیل کی برآمدات کو 75 ارب ڈالر کے برابر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …