منگل , 23 اپریل 2024

امریکہ ملک میں غربت سے جڑے مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے ،چینی مندوب

چینی مندوب نے 27 تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50 ویں اجلاس میں انتہائی غربت کے بارے میں خصوصی نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سماجی تحفظ کے مسائل پر اپنے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ میں دیرینہ غربت کا مسئلہ اجاگر ہوا ہے۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اس مسلے کے حل پر توجہ دے۔
چینی مندوب نے کہا کہ چین نےایک معتدل خوشحال معاشرہ قائم کیا ہے ،مطلق غربت کے مسئلے کو تاریخی طور پر حل کیا ہے اور غربت سے نجات پانے والے لوگوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ چین نے دنیا کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا نظام تشکیل دیا ہے، جس میں پنشن، طبی تحفظ، اور سماجی امداد شامل ہے اور شہری اور دیہی باشندوں دونوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وبا نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں غربت اور عدم مساوات کے دیرینہ مسائل کو اجاگر کیا ہے۔امریکی سماجی تحفظ کے نظام میں منظم عدم مساوات موجود ہے، تقریباً 30 ملین لوگوں کے پاس کسی قسم کی طبی انشورنس نہیں ہے، اور 40 ملین سے زیادہ غریب لوگ ہیں،اس کے باوجود امریکی حکومت کے پاس غربت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی سیاسی عزم نہیں ہے۔چینی مندوب نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ غربت کے مسائل کو حل کرنے کو اہمیت دے اور غریب عوام کی بقا ، ترقی اور سماجی تحفظ تک مساوی رسائی کے حقوق کا ٹھوس تحفظ کرے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …